ضلع چکوال میں14امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر کے نااہل ہونے سے خدشات جنم لینے لگے

بدھ 27 جون 2018 21:19

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پی ٹی آئی کے دونوں امیدواروں سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر کے نااہل ہو جانے سے اب حلقہ این ای64میں جن پارٹیوں کے امیدوار میدان میں ہیں ان میں عمران قیصر ( اے این پی)، محمد طفیل (تحریک انسانیت)،سید تصدق منظور( تحریک لیبک پاکستان)،ملک جبار حسین چلہ ( پاکستا ن پیپلز پارٹی)،راجہ اسد رضا ایڈووکیٹ(پی پی پی) ،نوید اختر ستی( پی پی پی )،آج محمد ( اچگزی گروپ)،میجر طاہر اقبال (ن لیگ)،نعیم اصغر اعوان(ن لیگ)،عبداللہ نثار( ملی مسلم لیگ)،سردار ذوالفقار علی( ن لیگ)،سردار خرم علی( ن لیگ)، عبدالقدیر اعوان( جے یو آئی ف)،سید عمران کاظمی (ایم.ایم ای) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سردست اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کا اب کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے جس کی وجہ سے سرداران چکوال کے نااہل ہونے سے پی ٹی آئی کے حوالے سے میدان خالی ہو چکا ہے۔