Live Updates

تحریک انصاف لوگوں کی آوا ز بن چکی ہے، لوگ اس سیاسی جماعت کو دوسری تمام پارٹیوں سے الگ اور منفرد سمجھتے ہیں، فہیم خان

بدھ 27 جون 2018 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طر ف سے حلقہ این اے 241 کے نامزد امیدوار فہیم خان نے اپنے حلقے میں قیوم آباد کے مرکزی روڈ سیکٹر اے کی داخلی جگہ پر صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔ یوسی چیئرمین شمشاد خان اور وارڈ کونسلر فیصل کے ہمراہ جلد از جلد تمام کچرا اٹھانے کی کوششوں کو تیز کرنے اور ٹھکانے لگانے کی ترغیب بھی دی۔

اس موقعے پر این اے 241کے نامزد امیدوار فہیم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے حلقے میں صفائی ستھرائی کے بہت مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ حکومت نے تو پورے کراچی کو ہی کچرے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔ اب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ علاقہ مکینوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف لوگوں کی آوا ز بن چکی ہے۔ لوگ اس سیاسی جماعت کو دوسری تمام پارٹیوں سے الگ اور منفرد سمجھتے ہیں۔ چیئرمین عمران خان اس بار کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور ہم ان کے نمائندہ بن کر اس علاقے میں آئے ہیں۔اقتدار میں آکر عوام کے تمام مسائل پر تندہی سے کام کریں گے۔ اس دوران انہوں نے تحریک انصاف کے پمفلٹس بھی تقسیم کیے اور علاقہ مکینوں تک چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات