سانگھڑ، عبداسلام جونیجو کے فام ہاوس پر پولیس کا عدالتی حکم پر چھاپہ34بچوں 9 خواتین سمیت 50ہاری بازیاب کرالئے

بدھ 27 جون 2018 22:44

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر و نگران صوبائی وزیر خیر محمد جونیجو کے بھائی عبداسلام جونیجو کی میرپورخاص روڈ پر واقع جونیجو فام ہاوس پر پولیس کا عدالتی حکم پر چھاپہ34بچوں نو خواتین سمیت 50ہاری بازیاب عدالت میں پیش عدالت میں ہاریوں کا موقف تھا کہ وہ نو خاندان گزشتہ دس سال سے عبداسلام جونیجو کے پاس کھیتی باڑی کررہے ہیں عبداسلام جونیجو کی جانب سے ان پر28لاکھ روپے سے زائد کا قرض نکالا گیا ہے جبکہ گزشتہ دس سال سے ان کے ساتھ حساب کتاب نہیں کیا گیا ہے زمیندار ان کو کھیتی باڑی کے لئے قرض تو دیا جاتا تھا مگر ان کو کھانے پینے بیماری کے لئے کچھ بھی نہیں دیا جاتا تھا جس پر انھوں نے تنک ہوکر عدالت کا رخ کیا ہے عدالت نے ہاریوں کا موقف سنے کے بعد ان کو ان کی مرضی کی زندگی گزارنے کا حکم دے دیا زمیندار کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا اور نہ ہی اپنا موقف بیان کیا۔

متعلقہ عنوان :