25 جولائی عام آدمی کی فتح کا دن ، ایم ایم اے اٹک میں ایک قوت بن چکی ہے،محمد اقبال ملک بروٹھا

بدھ 27 جون 2018 23:09

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) 25 جولائی عام آدمی کی فتح کا دن ہے ایم ایم اے اٹک میں ایک قوت بن چکی ہے،سیاست دانوں کی مسلسل وعدہ شکنیوں اور مفاد پرستانہ سوچ سے عوام تنگ آ چکی ہے،لوگوں نے اپنی حقیقی قوت پہچان لی ہے،اس لئے وہ ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی ایم ایم اے حلقہ پی پی ون اٹک محمد اقبال ملک بروٹھا، ڈھوک فتح ، سرگ سالار، سوجھنڈا اور مختلف برادریوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے خدمت کی سیاست کا بیڑہ اٹھایا ہے آئندہ اقتدار میں آکر ملک میں عادلانہ نظام نافظ کرے گی جس سے عام آدمی کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم ہوگا، تعلیم اور صحت کے میدان میں انقلابی اقدامات کئے جائیں گے ، عوام موجودہ نظام سے تنگ آچکی ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومتوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا ، موجودہ ا میدوار جو پی پی ون سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں یہ مفادات کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران علاقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔