ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء پری کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں سے شروع ہوگا

پہلا میچ فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا

جمعرات 28 جون 2018 13:12

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018ء پری کوارٹر فائنل مرحلہ پرسوں ہفتہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس، ارجنٹائن، برازیل، سپین میزبان روس، میکسیکو، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، کروشیا، ڈنمارک، یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ،ْ پہلا پری کوارٹر فائنل میچ (کل) ہفتہ کو فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ یوروگوئے اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :