شاہد خاقان عباسی نے این اے 57سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کے انکے آبائی حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے

جمعرات 28 جون 2018 14:15

شاہد خاقان عباسی نے این اے 57سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے آبائی حلقے سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ان کے آبائی حلقے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے ۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے وکیل خواجہ طارق رحیم کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کیا۔شاہد خاقان عباسی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا ہے، ٹریبونل کو تاحیات نااہلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔درخواست میں ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔