Live Updates

ہری پور کی یو سی شاہ مقصود کو ماڈل یونین کونسل بنانے کیلئے شبانہ روز جدوجہد کی۔ اکبر ایوب خان

جمعرات 28 جون 2018 17:16

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) ہری پور کی یو سی شاہ مقصود کو ماڈل یونین کونسل بنانے کیلئے شبانہ روز جدوجہد کی، پی کے 50 کی 13 یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام ہماری اعلیٰ ترین کارکردگی کا منظر پیش کر رہے ہیں، ترقی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، غیو ر عوام کی طرف سے دیئے گئے مینڈیٹ کے ساتھ انصاف کر کے آج سینہ تان کر آپ سے اپنا حق ووٹ کی صورت میں مانگ رہے ہیں، غیور عوام کی محبتوں کے نتیجہ میں تحریک انصاف پی کے 40 میں ہیٹرک وکٹری حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان نے یو سی شاہ مقصود کے دورہ کے موقع پر مختلف کارنر میٹنگز کے دوران کیا۔ اس موقع پر وی سی ناظمین آصف خان جدون، سید آفاق شاہ، کونسلرز اور تحصیل نائب ناظم سید احسن عرف مٹھا شاہ کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ نکہ پاہ، شاہ مقصود موہری نمبر 2 ٹھنڈا چوا کے معززین اور جنبہ سے متعلقہ افراد نے اکبر ایوب خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اکبر ایوب نے کہا کہ ہم زبانی جمع تفریق کی نہیں بلکہ عملی سیاست کرتے ہیں، انتخابی مہم میں جو وعدے کئے نوے فیصد سے زائد پورے کر دیئے ہیں، 26 جولائی کو عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کا پرچم ہر طرف بلند ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات