پی ٹی آئی رہنما کی کاغذات نامزدگی میں انوکھی حرکت ،ْ ہر جگہ ’’الحمد اللہ کچھ نہیں ‘‘لکھ دیا

محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں ،ْرپورٹ

جمعرات 28 جون 2018 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کیلئے کاغذات نامزدگی میں ہر جگہ الحمداللہ کچھ نہیں ہے لکھ ڈالا۔تحریک انصاف کے رہنما محمد خان مدنی نے اپنے اثاثہ جات صفر بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ذاتی استعمال میں صرف 1 بستر، 2 صوفے، ایک فریج اور ایک ٹی وی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد خان مدنی نے حلقہ این اے 124 سے حمزہ شہباز کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔اس سے قبل محمد خان مدنی نے 2013 میں حمزہ شہباز شریف کے مقابلے میں انتخاب لڑا تھا۔محمد خان مدنی نے 2013 میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں 40 ہزار 801 وٹ حاصل کیے تھے۔محمد خان مدنی کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور وہ تحریک انصاف کے بانی کارکن ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما کو تاحال پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔