مرچ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

جمعہ 29 جون 2018 15:42

قصور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) زرعی ماہرین نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوارمیں کمی واقع ہوتی ہے یہ بیماری ابتدائی پھل پرگول گہرے دھبوں کیہ صورت میں ظاہرہوتی ہے جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جاتے ہیں آخرمیں سارا پھل سیاہ ہو کر گل سڑجاتاہے ‘پتوں کے موڑائوکیوجہ سے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں‘پھول جھڑجاتے ہیں اور جو پھول بنتاہے وہ بھی چھوٹا ہوتاہے ‘مرچ کے مرجھائوکی بیماری پتوں پر گول یا نوک دار بھورے داغوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جوبعدمیں سیاہ رنگت اختیار کرلیتے ہیں ،اس بیماری سے بچائو کیلئے پھل آوری سے پہلے ٹاپسن ایم ریڈومل گولڈیا متبادل زہریں3تا5مرتبہ بدل کر سپرے کریں ‘بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے پودوں کا وقفے وقفے سے معائنہ کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :