چین کا اعلیٰ سطحی فوجی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،ترجمان چینی وزارت دفاع

پاکستان اور چین روس میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق پیس مشن میں شرکت کریں گے

جمعہ 29 جون 2018 17:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) چین اور پاکستان مابین دفاعی تعاون کے استحکام کے لئے چین کے اعلیٰ فوجی کمانڈوز کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،پاکستان اور چین روس میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق پیس مشن میں شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق چین کے اعلی فوجی کمانڈوز دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بیجنگ میں ماہانہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے مغربی فوجی ریجن کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل عسکری قیادت کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید ستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان چینی وزارت دفاع نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممالک رواں سال کی دوسری ششماہی میں روس میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق پیس مشن میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :