صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور کی راجہ رنجیت سنگھ کی مڑی پر حاضری

راجہ رنجیت سنگھ کی پر امن سکھ معاشرے کے قیام کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،فیصل مشتاق

جمعہ 29 جون 2018 17:55

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور چوہدری فیصل مشتاق نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کی راجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر رسومات کی باسہولت ادا ئیگی کیلئے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکھ برادری نے سکیورٹی کے انتظامات پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے، نگراں وزیر نے سکھ برادری کے روحانی پیشوا راجہ رنجیت سنگھ کی 179 برسی کے موقع پر ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے راجہ رنجیت سنگھ کی مڑی کا دورہ کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیصل مشتاق نے کہا کہ راجہ رنجیت سنگھ کی پر امن سکھ معاشرے کے قیام کیلئے دی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ رنجیت سنگھ کے اصولوں پر عمل کرکے ایک پر امن معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، اس موقع پر سکھ یاتریوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل مشتاق کاکہنا تھا کہ راجہ رنجیت سنگھ نے سکھ معاشرت کے قیام اور سکھ روایت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ راجہ رنجیت سنگھ کی خالصہ فوج میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد کی شمولیت سکھ معاشرے میں مساوات کا عکاس ہے،بعد ازاں نگراں وزیر نے پاکستانی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور پالیسی کے مطابق ان کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :