شانگلہ کے معروف سیاسی سماجی رہنماء گل ہنزیب عرف گلالا انتقال کرگئے، نما ز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ، وکلاء ، صحافیوں ،ڈاکٹروںکی کثیر تعداد میں شرکت کی

جمعہ 29 جون 2018 20:29

لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) شانگلہ کے معروف سیاسی سماجی رہنماء گل ہنزیب عرف گلالا انتقال کرگئے، مرحوم پی پی شانگلہ کے جنرل سیکرٹری ، تحصیل کونسلر حاجی عجب خان کے والد تھے ،مرحوم کو جمعہ کے روز نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان سنگوٹہ میں سپردخاک کردیا گیا ، نما ز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں ، وکلاء ، صحافیوں ،ڈاکٹروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ فکرسے تعلق رکھنے والے آفراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم عجب خان،شوکت علی،حیات علی کے والد جبکہ اشرف علی،دیدارعلی کے دادا تھے۔ مرحوم کی فاتحہ خوانی حجرہ حاجی عجب خان سنگوٹہ میں ادا کی جارہی ہے ، مختلف سیاسی رہنمائوں کا عجب خان سے ٹیلیفونک رابطہ والد کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔