کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا 14 جولائی بروز ہفتہ انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ

جمعہ 29 جون 2018 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا 14 جولائی بروز ہفتہ انتخابات منعقد کرانے کا فیصلہ ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ بیان کیمطابق گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ایگزیکٹیو میٹنگ میں ڈاکٹرز کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان 14 جولائی کو باقاعدہ طور پر انتخابات کا انعقاد کریگی، انتخابات کا انعقاد بزریعہ جنرل باڈی میٹنگ 14 جولائی بروز ہفتہ صبح 10 بجے پی-جی-ایم-آئی ہال سول ہسپتال کوئٹہ میں ہوگابیان میں کہا گیا کہ انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور انتخابی طریقہ کار تمام ہسپتالوں کے یونٹس کو بجھوا دیا گیا ہے، لہزا تمام ہسپتالوں کے یونٹس کے زمہ داران اپنے یونٹس کے میٹنگز منعقد کرکے اس انتخابی عمل کو ہر لحاظ سے کامیاب بنائیں۔