سکردو ،بین الاقوامی تفریح گا ہ دیوسائی میں شدید برف باری، ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی دیوسائی سفر پر پابندی عائد

جمعہ 29 جون 2018 22:53

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء)بین الاقوامی تفریح گا ہ دیوسائی میں شدید برف باری، ممکنہ خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دیوسائی سفر پر پابندی لگادی، دوسائی میں 6انچ برف پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سطح مرتفع و تفریخ گاہ دوسائی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 6انچ برف پڑ چکی ہے ادھر دوسائی روڈ پر ممکنہ لینڈ سلائیڈینگ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دیوسائی سفر پر پابندی لگا دی ہے اور دیوسائی میں موجود سیاحوں کو استور جانے کی ہدایت کی ہے۔