ڈی سی اٹک عمران قریشی کی زیر صدارت اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹر میا ں اشفاق نے اس موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے اور سیلاب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

جمعہ 29 جون 2018 23:06

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) ضلعی ایمرجنسی بورڈ کا ایک اہم اجلاس ڈی سی اٹک عمران قریشی کی صدارت میں ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوااجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام الحق،اے ڈی سی جی اٹک فاروق اکمل،اے سی اٹک مرضیہ سلیم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبادت خان،سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122ڈاکٹر میا ں اشفاق نے اس موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے اور سیلاب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تیار ہے اور اس ضمن میں تما م انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ڈی سی اٹک عمران قریشی نے اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کے ہمراہ ضلعی ایمرجنسی بورڈ کے اغراض ومقاصد کے متعلق تفصیلی بحث کی انہوں نے اس موقع پر ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی انسانی جانوں کوبچانے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :