Live Updates

نارنگ منڈی، بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 15سالہ ذوالقرنین جاں بحق

جمعہ 29 جون 2018 23:16

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ منڈیالی میں موسلا دھاربارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 15سالہ ذوالقرنین جاں بحق ہو گیا متوفی نہم جماعت کا طالب علم تھا اور بارش کے دوران الیکٹرونک موٹر کا سوئچ آن کرنے لگا تو اچانک کرنٹ آنے سے موقع پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا متوفی معروف زمیندار چودھری حسیب بسراء کا حقیقی بھائی چودھری سیف اللہ بسراء ،محمد ادریس بسراء اور محمد سہیل کا بھتیجا تھا ماں اپنے لخت جگر کی اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حواس کھو بیٹھی واضح رہے کہ نارنگ منڈی و گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور پانی کناروں سے باہر نکل آیا اور حد نگاہ تک پانی ہی پانی رواں دواں ہو گیا نشیبی علاقے بارشی پانی سے بھر گئے اور عوام کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متوفی کی نماز جنازہ آج صبح ہفتہ کو 9بجے آبائی گائوں منڈیالی میں ادا کی جائے گی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :