چترال کے بالائی علاقے بونی میں محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے سبکدوش ہونے والے 140 ملازمین کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

جمعہ 29 جون 2018 23:26

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) محکمہ جنگلی حیات اور جنگلات کے 140 ملازمین کی پیر کے رو ز سے بھوک ہڑتال جاری ہے۔ چترال کے بالائی علاقے تحصیل مستوج کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز بونی چوک میں ان ملازمین نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے اور دھرنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ جنگلی حیات (وایلڈ لایف) میں پچھلے دو تین سالوں سے ملازمت کی اور ان کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ قدرتی جنگل، اور انکلوزر کی حفاظت کرے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا کام مکمل کیا مگر نو مہینوں سے ہماری تنخواہیں بند ہیں اور اب پتہ چلا ہے کہ ہمیں معزول کیا گیا ہے 9 مہینوں سے ہماری تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور عید ہمارے بچوں پر بہت غم سے گزری کیونکہ عید کے موقع پر ہمارے بچوں نے نئے کپڑے اور نئے جوتے بھی نہیں پہنے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں شامل افراد نے حکومت سے اپنے مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :