ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام بی این پی (عوامی ) کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

بلوچستان میں جتنے روزگارہم نے عوام کو دی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، ہم بلند و بانگ دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری بی این پی عوامی

جمعہ 29 جون 2018 23:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) بی این پی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے عوام بی این پی (عوامی ) کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں بلوچستان میں جتنے روزگارہم نے عوام کو دی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی پچھلے ادوار میں نا اہل حکمرانوں نے بلوچستان کے 35ہزار نوکریاں ضائع کی ہم بلند و بانگ دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوام بڑی بڑی گاڑیوں میں اور گن مینوں کے سائیوں میں رہنے والے نام نہادلیڈروں سیخیر کی توقع نہ رکھے یہ سرمایہ دار جیتے یا ہارے 25جولائی کے بعد غریب عوام ہاتھ میں ٹیوب لائٹ لیکر نکلے تب بھی وہ نظر نہیں آئینگے بی این پی (عوامی) کوئٹہ کے زیراہتمام قمبرانی روڈ کشمیر آباد میں جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے جلسے سے سی سی کے ممبر ڈاکٹر یاسر نصیر شاہوانی ،کوئٹہ کے آرگنائزر عبدالوکیل مینگل،ڈپٹی آرگنائزر ملک صادق بنگلزئی،قومی اسمبلی کے امیدوار این اے 266کوئٹہ 3کے امیدوار ڈاکٹر قطب ساگر ،حلقہ پی بی 30کے امیدوار حاجی گل سمالانی،حلقہ پی بی31کوئٹہ کے امیدوار میر عبدالستار شاہوانی،حلقہ پی بی 32کوئٹہ کے امیدوار حاجی علی نواز لہڑی،بہادر ناشناس لہڑی،حسن بلوچ،کامران علی،لطیف سمالانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام ہمارے لیئے قابل احترام ہے یہاں آبادبلوچ ،پشتون،سندھی،پنجابی سیٹلر اردو سپیکنگ ودیگر اقوام ہم بھائیوں کی طرح یہاں آباد ہے ہم ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے انتخابات قریب آتے ہی طرح طرح سے لوگ اپنی ذاتی مفادات کیلئے برادر اقوام میں تعصب کا بیج بھونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور ایک مرتبہ پھر قومیت ،قبائلیت،زئی اور خیلی کے نام پر نفرت پیدا کرکے ووٹ لینا چاہ رہے ہیں لیکن عوام بیوقوف نہیں یہ فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں کہ اچھے اور برے کی پہچان وہ خود کریں بلوچستان قبائلی روایات کی امین سرزمین رہی ہیں یہاں بلوچ قوم ہزاروں سالوں سے آباد ہے اور پشتون اپنی سرزمین ہیں یہاں مخلص اور قوم کے خیر خواہ سردار بھی ہیں جنہوں نے اکثر وبیشتر امن اور خیر خواہی کیلئے قبائلی خونی جھگڑوں کے سدباب کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا وہ قابل تعریف ہیں اور جنہوں نے اکثرو بیشتر اچھے خیر خواہی کیلئے بھر پور کام کیا ہے جو قابل تحسین ہے تمام نواب،سردار ہمارے لئے قابل احترام ہے اور بلوچستان کی قبائلی روایات میں انکی اپنی ایک حیثیت ہیں جس سے کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتا لیکن بی این پی (عوامی) اپنی غریب اور متواسط طبقے کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے مظلوموں کی بھر پور ترجمانی کررہی ہے ہم کسی جماعت کے مخالف نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار عوام کے سامنے ہیں اور یہ فیصلہ ہم عوام پر چھوڑ دیتے ہیں کہ کس جماعت کو عوامی خدمت کا موقع ملنا چاہیے اس سے قبل بی این پی (عوامی) نے کوئٹہ سے نشست تو نہیں جیتی تھی لیکن اس پنڈال میں وہ نوجوان آج موجود ہیں جنہیں بی این پی(عوامی) نے بلا رنگ و نسل روزگار فراہم کیا بی این پی (عوامی) نے کبھی زئی اور خیلی کی بنا پر سیاست نہیں کی بلکہ تمام اقوام کو اپنا دوست بازو سمجھتے ہوئے انکو آگے لیکر گیاآج بڑی بڑی گاڑیوں میں پھرنے والے نام نہاد لیڈروں کو غریب عوام کی یاد ستاء رہی ہیں گھر گھر جا کر کہی برادری کے نام پہ کہی بھائی بندی اور کہی قبیلے کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں ہم اس جلسے کے توسط سے ان سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ 5سال سے انکو یہ برادری ،قبیلہ اور بھائی بندی کی یاد کیوںنہیں آئی انہوںنے ایک دن کسی غریب کے گھر جاکر یہ پوچھا کہ آپ کے بچوں کو کتابیں ہیںروزگار ہیںان لوگوں کو عوام کی تکالیف کی کوئی پرواہ نہیں وہ صرف ووٹ لینے آئے ہیں 25جولائی کے بعد انکا کوئی نام نشان تک نہیں ہوگا بی این پی (عوامی) کا کردار آپکے سامنے ہیں اور آپ سے اپیل کرتے ہے کہ عوامی کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ بی این پی (عوامی) غریبوں کی جماعت ہے اور آپ کے حقوق کیلئے کل بھی لڑھتی رہی ہیں اور آج بھی جدوجہد میں مصروف ہے ہم نے کبھی اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اپنے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے ۔