پاکستان تحریک انصاف کا یوٹرن سابق ٹکٹ ہولڈر کو مہنگا پڑ گیا

ٹکٹ منسوخ ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما عابد جاوید کو دل کا دورہ پڑگیا،اسپتال منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 23:08

پاکستان تحریک انصاف کا یوٹرن سابق ٹکٹ ہولڈر کو مہنگا پڑ گیا
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون 2018) :پاکستان تحریک انصاف کا یوٹرن سابق ٹکٹ ہولڈر کو مہنگا پڑ گیا۔ ٹکٹ منسوخ ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما عابد جاوید کو دل کا دورہ پڑگیا،اسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ایک جانب تحریک انصاف کی قیادت پر یہ الزامات ہیں کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹ دیتے وقت نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کا موقف ہے کہ انہوں نے ٹکٹ دیتے وقت صرف الیکٹیبلز کو ہی چا اور میرٹ پر فیصلہ کیا۔بہت سے رہنما ایسے بھی تھے جنہیں پہلے ٹکٹ جاری کیا گیا اور بعد میں ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔ایسے ہی رہنماوں میں سے ایک رہنما پی پی 35 سے ٹکٹ حاصل کرنے والے پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما عابد جاوید ہیں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 35 سے پی ٹی آئی نے میاں عابد جاوید کو ٹکٹ دے کر واپس لے لیا، مرزا دلاور بیگ کو ٹکٹ ملنے کی خبر میاں عابد کے دل پر بہت گراں گزری۔

ٹکٹ منسوخ ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما عابد جاوید کو دل کا دورہ پڑگیا،اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس پرسابق ٹکٹ ہولڈر میاں عابد جاوید کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ منسوخ ہونے پر دکھ ہوا، پارٹی سروے کے مطابق میری مقبولیت 97 فیصد تھی، میں آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑوں گا، پارٹی کے فیصلہ کا اخترام کرتا ہوں۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عابد جاوید کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں جلد ہی گھر بھیج دیا جائے گا۔