Live Updates

عمران خان اوراہلیہ کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اوروڈیومنظرعام پرآگئی

دربارکےاندرعمران خان اوربشریٰ بی بی کیلیے پھولوں کی پتیاں بچھائیں گئیں،پتیاں بچھانےکےبعد عمران خان اوربشریٰ بی بی نےجھک کردعامانگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 30 جون 2018 00:01

عمران خان اوراہلیہ کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اوروڈیومنظرعام پرآگئی
پاکپتن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون 2018) :عمران خان اوراہلیہ کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اوروڈیومنظرعام پرآگئی۔ دربارکےاندرعمران خان اوربشریٰ بی بی کیلیے پھولوں کی پتیاں بچھائیں گئیں،پتیاں بچھانےکےبعد عمران خان اوربشریٰ بی بی نےجھک کردعامانگی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پرسوں رات گئے اپنے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ درگاہ بابا فرید پر حاضری دی۔

عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ایک طرف جہاں عمران خان کی اس حاضری کو مثبت انداز سے دیکھا جا رہا ہے وہیں کچھ صارفین پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو مزار کے باہر اندر داخل ہونے سے قبل سجدہ ریز ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں عمران خان نے اس بات پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مزار پر سجدہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے صرف عقیدت سے مزار کی چوکھٹ کو چوما تھا ۔تاہم عمران خان کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔عمران خان اوراہلیہ کی پاکپتن دربارپرحاضری کی ایک اوروڈیومنظرعام پرآگئی۔اس ویڈیومیں دربارکےاندرعمران خان اوربشریٰ بی بی کیلیے پھولوں کی پتیاں بچھائیں گئیں۔فرش کو پھولوں کی پتیوں سےڈھک دیاگیا۔پتیاں بچھانےکےبعد عمران خان اوربشریٰ بی بی نےجھک کردعامانگی۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات