Live Updates

عمران نیازی ٹوکرا اٹھائے لوٹے ڈھونڈ رہے ہیں ، یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ عمران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ عوامی مقبولیت سے محروم ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کی گفتگو

ہفتہ 30 جون 2018 21:56

عمران نیازی ٹوکرا اٹھائے لوٹے ڈھونڈ رہے ہیں ، یہ اس بات کی نشاندہی ہے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی ٹوکرا اٹھائے لوٹے ڈھونڈ رہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ عمران کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ عوامی مقبولیت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی گلو بٹ کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کریں کیونکہ لیاقت جتوئی اور یار محمد رند کے بعد اب صرف گلو بٹ ہی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پر اپنے خاندان کا بھی کوئی اعتبار نہیں رہا۔ پی ٹی آئی لوٹوں اور لٹیروں کی انجمن بن گئی ہے۔ نوجوان یوٹرن خان کا بائیکاٹ کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات