جولائی کو لاہور سے ن لیگ کو مکمل صفایا ہو جائے گا‘نوشین حامد

تیس سال تک لاہور پر قبضہ کرنے والی جماعت شہریوں کو صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکی

اتوار 1 جولائی 2018 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ 25جولائی کو لاہور سے ن لیگ کو مکمل صفایا ہو جائے گا،تیس سال تک لاہور پر قبضہ کرنے والی جماعت شہریوں کو صاف پانی تک فراہم نہیں کر سکی۔وہ اتوار کے روز این اے 131میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کررہی تھی۔

(جاری ہے)

جنوبی پنجاب کا بجٹ لاہور میں لگنے کے باوجود یہاں شہریوں کو تعلیم و صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں،تحریک انصاف اقتدارمیں آکر پنجاب میں بھی کے پی کے والا تعلیم اور صحت کا نظام لے کر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا ن لیگ کے اپنے رہنما اب کہہ رہے ہیں کہ لاہور کسی کے باپ کی جاگیرنہیں ہے ،حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے تیس سال تک صوبے کی عوام کو بیوقوف بنایا ہے لیکن اب وہ دور ختم ہو چکا ہے،عوام باشعور ہو چکے ہیں خالی نعروں سے عوام کو اب خوش نہیں کیا جا سکتا،دھندلی اور آمریت کی پیدوار جماعت کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے،الیکشن میں عوام ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں جو صادق و امین ہوں۔