سرگودھاشہر میں میاں بیوی،حقیقی بھائی اور 3 مقامات پرباپ بیٹابھی الیکشن لڑ رہے ہیں

پیر 2 جولائی 2018 13:10

سرگودھاشہر میں میاں بیوی،حقیقی بھائی اور 3 مقامات پرباپ بیٹابھی الیکشن ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) سرگودھاشہر میں میاں بیوی،حقیقی بھائی اور 3 مقامات پرباپ بیٹابھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سے سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید مسلم لیگ ن کے نشان شیر پر اور ان کی اہلیہ ارم حامد آزاد حثیت سے پینسل کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے سابق ایم این اے تسنیم احمد قریشی ان کے حقیقی بھائی متین احمد قریشی حلقہ پی پی 77 پی پی پی کے امیدوار ہیں۔ اسی طرح سابق ایم این اے ندیم افضل چن این اے 88 سے تحریک انصاف کے نشان بلا پر اور ان کے بیٹے گلزیز افضل چن پی پی 72 سے آزاد حثیت سے بیل کے نشان پر جبکہ سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ حلقہ این اے 91 اور ان کے بیٹے منیب سلطان چیمہ حلقہ پی پی 75 سے تحریک انصاف کے نشان بلا پر ،اور سرگودھا شہر سے صراف تاجر متین قریشی حلقہ پی پی 77 سے پی پی پی کے نشان تیر پر ان کے بیٹے حمزہ متین قریشی آزاد حثیت سے حلقہ این اے 90 سے بندوق پر حلقہ پی پی 77 پر پینسل کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔