کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا
چھ روزہ مہم میں 19لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
پیر 2 جولائی 2018 16:58
(جاری ہے)
رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اصل چیلنج اور رہ جانے والے بچوں تک مکمل رسائی میں کامیابی اصل کامیابی ہوگی رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی کوشش صرف انسداد پولیو مہم تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم سارا سال جاری رکھی جائے گی اور سارا سال ہماری ٹیمیں رہ جانے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جدو جہد کریں گی کوشش کی جائے گی کوئی بچہ پولیو پینے سے محروم نہ رہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سوبھراج اسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے ترجیحی اقدامات کیئے گئے ہیں ۔پولیس اور رینجرز اضافی نفری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گی ۔انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کمیونٹی سے بھر پور رابطہ و تعاون کی خصوصی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے ہمیں یقین ہے کہ کمیونٹی سے رابطہ وتعاون کی حکمت عملی سے نتائج بہتر بنانے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٖفیسر ، محکمہ ہیلتھ کے افسران، عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندے کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینٹر ڈاکڑ نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے بتا یا کہ مہم چھ روز جاری رہے گی اور کراچی کی 174 یونین کونسلوں میں مہم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔مہم کے دوران انیس لاکھ سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ا نھوں نے کہا انسداد پولیو مہم کے لئے تمام ادارے مل کر جدوجہد کر رہے ہیں اور ہر ممکنہ وسائل کے ساتھ اور انتہائی تجربہ کار محکمہ صحت کے افسران اور عالمی اداروں کے ماہرین کی مشاورت سے کام کیا جا رہا ہے او ۔ مانٹرنگ کا موثر نظام قائم ہے ۔ انتظامیہ کے افسران اور عالمی ادروں کے نمائندے مانٹرنگ کر رہے ہیں۔تاہم جہا ں جہاں پولیو سے متعلق کوئی شکایت موصول ہو گی اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.