مسلم لیگ (ن) آج بھی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،خرم دستگیر خان

پیر 2 جولائی 2018 23:26

مسلم لیگ (ن) آج بھی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) آج بھی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ۔مسلم لیگ (ن) میں واپس آنے والیں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔انجینئر خرم دستگیر خان نے حلقہ میں ترقیاتی کاموں اور دلی وابستگی اور سچی خدمات کی وجہ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار حسنین لون کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پیپلز کالونی X بلاک میں لیگی کارکنوں سے ایک کارنر میٹنگ میں کیا ،انہوں نے کہا 25 جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے اس روز پاکستان کے کروڈوں ووٹرز اپنی امانت (ن)لیگ کی عوام دوست قیادت کے سپرد کرینگے ،مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ 5 سالوں میں جو ترقیاتی کام کیے ان کی مثال ملک کے طول و عرض میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔