Live Updates

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کردیا

عمران نیازی کے لوگ مجھے اور میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،ْعائشہ گلالئی جب سے پارٹی بنی ہے تب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ،ْہمارے لوگ جہاں دفتر کھولتے ہیں وہاں مارنے پہنچ جاتے ہیں ،ْسربراہ پی ٹی آئی گلالئی

منگل 3 جولائی 2018 16:30

عائشہ گلالئی نے عمران خان پر ایک اور سنگین الزام عائد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کے لوگ مجھے اور میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں،جب سے پارٹی بنی ہے تب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ،ہمارے لوگ جو دفتر کھولتے ہیں ان کو بھی وہاں مارنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں ،تحریک انصاف نیازی گروپ یہ کام کر رہا ہے پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے انتخابات کے لئے پورے ملک سے 16امیدوار کھڑے کئے ہیں ،عمران نیازی کے مقابلے میں این اے 131 سے مظفر بھٹی کو کھڑا کیا گیا ہے ،وہاں زبردست مقابلہ ہو گا ،چار حلقوں سے میں خود الیکشن لڑ رہی ہوں ، دو حلقوں سے خواجہ سراؤں کو ٹکٹ دیئے ہیں این اے 142سے ارسلان نایاب جبکہ جہلم کے حلقہ پی پی 26سے مجاہد محمود کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں ،میرے موبائل پر بھی مجھے دھمکیاں ملی ہیں ،دھمکیاں عمران خان نیازی کے لوگوں نے ہمیں دیں ہیں ،قوم دیکھ لے اس قسم کے لوگ جو غنڈہ گردی کر تے ہیں جو صحافیوں کو مارتے ہیں،جو خواتین کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے پارٹی بنی ہے تب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ،ہمارے لوگ جو دفتر کھولتے ہیں ان کو بھی وہاں مارنے کے لئے پہنچ جاتے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف نیازی گروپ یہ کام کر رہا ہے پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات