Live Updates

نواز شریف نے احتساب عدالت کی 6 جولائی کے سماعت سے قبل پاکستان واپسی سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

احتساب عدالت میں اپنے اور خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، پاکستان واپسی سے متعلق جلد فیصلہ کر لیا جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جولائی 2018 00:06

نواز شریف نے احتساب عدالت کی 6 جولائی کے سماعت سے قبل پاکستان واپسی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2018ء) نواز شریف نے احتساب عدالت کی 6 جولائی کے سماعت سے قبل پاکستان واپسی سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا، نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت میں اپنے اور خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، پاکستان واپسی سے متعلق جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ احتساب عدالت میں اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک آمد پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدرکے خلاف دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جیسے 6جولائی کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت نے مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔ احتساب عدالت نے تقریباً ساڑھے 9 ماہ کیس کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ 29 جون کو ہونے والی سماعت پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 2 جولائی کو ہر حالت میں حتمی دلائل ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم گزشتہ روز دلائل مکمل نہ ہونے پر ریفرنس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز لندن میں موجودگی کے باعث منگل کو بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، گزشتہ روز عدالت نے دونوں کو حاضری سے 2 روز کا استثنیٰ دیا تھا۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں محمد نواز شریف سمیت ملزمان سے 127سوالات پوچھے گئے، لندن سے 2 گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک پر ریکارڈ کیے گئے جبکہ نیب کے گواہ رابرٹ ریڈلے اور راجا اختر کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا گیا۔ایون فیلڈ ریفرنس کی 107 سماعتیں ہوئیں ہیں ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز 78 مرتبہ عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات