سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی بندشاہراہیں کھولنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی بند کی گئی شاہراہیں کھولنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد کی بند کی گئی شاہرائیں کھولنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔