خصوصی عدالت نے احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالی5 ملزمان پرفردجرم عائدکردی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) خصوصی عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالی5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کے خلاف کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنیوالی5 ملزمان پرفردجرم عائد کر دی۔

تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔کیس کے مرکزی ملزم عابدحسین نے عدالت سے سرکاری وکیل مقررکرنے کی استدعا کر دی ۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ کو ملزم عابدحسین کی وکیل مقرر کر دیا۔واضح رہے کہ ملزم عابد حسین نے فائرنگ کرکے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کوزخمی کیاتھا۔