آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 4 جولائی 2018 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد148400کیوسک اور اخرج 163700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد52800 کیوسک اور اخراج52800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد40400 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 68000کیوسک اور اخراج40000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1392.36 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.065 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 639.50فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.017 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :