پاک فضائیہ کے 8 ایئر کموڈور افسران کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

ایئر کموڈور محمد ندیم صابر، ایئر کموڈور محمد مغیث افضل ، ایئر کموڈور تنویر اشرف بھٹی، ایئر کموڈور چوہدری احسن رفیق اور ایئر کموڈور وقاص احمد سلہری ترقی پانے والوں میں شامل

بدھ 4 جولائی 2018 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) حکومت پاکستان نے ایئر کموڈور محمد ندیم صابر، ایئر کموڈور محمد مغیث افضل ، ایئر کموڈور تنویر اشرف بھٹی، ایئر کموڈور چوہدری احسن رفیق اور ایئر کموڈور وقاص احمد سلہری کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ائیروائس مارشل محمد ندیم صابر نے دسمبر1988 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر فلائٹ سیفٹی ا ور چیف پراجیکٹ ڈائر یکٹر فالکن کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ،کمانڈ اینڈ سٹاف کالج(برطانیہ) او ر آرمڈ فورسز کالج (ترکی)سے فارغ التحصیل ہیں۔

(جاری ہے)

انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری) اور ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ائیروائس مارشل محمد مغیث افضل نے دسمبر1988 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میںاسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (ٹریننگ آفیسرز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ ڈیپوٹیشن پر متحدہ عرب امارات میں بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور کمبیٹ کمانڈر سکول ، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

ائیروائس مارشل تنوریر اشرف بھٹی نے دسمبر1988 ء میں پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ سنٹرل ائیر کمانڈ میںبطور سینئر ائیر سٹاف آفیسراور ائیر ہیڈکوارٹرزمیں اسسٹنٹ چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

وہ کمبیٹ کمانڈر سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری)اور ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا ۔ائیروائس مارشل چوہدری احسن رفیق نے جون1989 ء میںپاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میںڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائر یکٹر JF-17 اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کمبیٹ کمانڈر سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹری) اور ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ائیروائس مارشل وقاص احمد سلہری نے جون1989 ء میںپاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔وہ ائیر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ امریکہ میں ائیر اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔وہ کمبیٹ کمانڈر سکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر تمغہء امتیاز(ملٹریملٹری)سے نوازا گیا۔