مولانا اشرف آصف جلالی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر دی

بدھ 4 جولائی 2018 19:04

مولانا اشرف آصف جلالی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر ..
لاہور۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میںحلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک لیبیک یا رسول اللہ کے مولانا اشرف آصف جلالی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے،اپیل کنندہ اشرف آصف جلالی نے کا غذات نامزدگی میں ٹیکس ریٹرن کی مکمل تفصیلات فراہم کیں اورکاغذات نامزدگی میں اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط بھی درست ہیں۔

انہوں نے اپیل میںموقف اختیار کیا کہ وہ آرٹیکل 62، 63 کے اہل ہیں لہذا استدعا ہے کہ عدالت اپیلٹ ٹربیونل کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اپیل کنندہ کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا جائے۔