ضلع مہمند، تیل اور سی این جی کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایہ ازخود بڑھا دیا، انتظامیہ نوٹس لے

بدھ 4 جولائی 2018 20:41

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) ضلع مہمند، تیل اور سی این جی کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایہ ازخود بڑھا دیا۔ گندہاب اور غلنئی تک فی سواری کرایہ دس روپے بڑھا دیا گیا۔ مسافروں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیل اور سی این جی کی قیمتیں بڑھتے ہی قبائلی ضلع مہمند میں ٹرانسپورٹروں نے از خود کرایہ بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شبقدر سے غلنئی تک 60 روپے جبکہ گندہاب تک 70 روپے کرایہ وصول کیجاتی ہے۔ اس طرح پنڈیالئی اور امبار تک دس سے بیس روپے تک فی سواری کرایہ بڑھاد یا گیا ہے۔ جس کا سارا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ کرایہ بڑھنے سے سرکاری ملازمین پر بھی اضافی بوجھ پڑگیا ہے۔ انتظامیہ نے ابھی تک ازخود کرایہ بڑھانے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ مسافروں نے انتظامیہ سے کرایہ بڑھانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :