ماضی میں برسراقتدار جماعتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے،رہنما اے این پی

بدھ 4 جولائی 2018 23:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز حلقہ این اے 265 کوئٹہ پی بی 27 کے نامزد امیدوار نوابزادہ عمر فاروق کاسی ‘ این اے 264 ارباب غلام ایڈووکیٹ ‘ پی بی 24 ملک نعیم خان بازئی ‘ این اے 266 علائوالدین خان بارکزئی ‘ پی بی 31 ‘ محمد ہاشم خلجی پی بی 32 صالح کاکڑ ‘ سینئر رہنمائوں ملک عبدالشکور کاکڑ ‘ جمال الدین رشتیا ‘ حاجی جبار کاکڑ ‘ ملک رمضان مہترزئی ‘ ملک سنگین مہترزئی ‘ امین اللہ اور دیگر نے کاسی قلعہ ‘ کلی جلوگیر کچلاک ‘ کلی ملک شاجہان ‘ مشرقی بائی پاس ‘ بھوسہ منڈی ‘ موسیٰ کالونی میں کارنر میٹنگوں ‘ اولسی جرگوں ‘ انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں برسراقتدار جماعتیں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ان کی بنیادی وجہ ہے کہ ماضی میں جتنے بھی نمائندے منتخب ہوئے تھے وہ غیر مقامی تھے جن کی یہاں کے مصائب و مشکلات میں کوئی دلچسپی نہیں تھی جس کی وجہ سے ضلع کوئٹہ اور کوئٹہ سٹی بنیادی سہولیات سے محروم اور کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام دوست وطن دوست جمہوریت پسند جماعت کے ناطے یہاں کے باسیوں کے دکھ درد ‘ مصائب و مشکلات سے باخبر ہے اور پارٹی منشور میں بھی امن ‘ تعلیم ‘ صحت ‘ پانی بجلی ‘ شہر میں پارکنگ ‘ ٹریفک مسائل ‘ نکاسی آب صفائی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لئے جامع پلان رکھتی ہے آپ نے اعتماد کیا تو غضب شدہ حقوق کی بازیابی اور لوٹی گئی دولت کو واپس لانے قبضہ مافیا سے نجات دلانے اور محکموں میں میرٹ اور شفافیت کو پہلی ترجیح کے طورپر رکھیں گے ۔