فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل مرحلے کا کل سے آغاز ہوگا
پہلا میچ یوراگوئے اور فرانس کی ٹیموں جبکہ دوسرا میچ پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیل اور بیلجیئم کے مابین کھیلا جائیگا
جمعرات 5 جولائی 2018 14:26
(جاری ہے)
اب اس فرنچ سائیڈ کو جمعے کے روز مضبوط یوروگوئین دفاع میں دراڑ ڈالنے کا چیلنج درپیش ہوگا جو ایمباپے کو خاص طور پر کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیگا، فرانس کے اسٹرائیک میں موجود گہرائی اسے فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
یوروگوئے کی طرح برازیل کا ڈیفنس ریکارڈ بھی کافی بہتر رہا، اب تک چار میچز میں صرف ایک بار ہی اس نے گول کھائے ہیں، آہستہ آہستہ ٹیم نے اپنی پوزیشن کو کافی بہتر بنانے کیساتھ اعتماد بھی بحال کرلیا،اسٹار پلیئر نیمار نے لاسٹ 16 میں ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا گول کیا، سوئٹزرلینڈ کیخلاف1-1 سے برابر میچ کے بعد برازیل نے کوسٹاریکا، سربیا اور میکسیکو سے میچز2-0 کے مارجن سے جیتے، جس کی بدولت ٹیم مسلسل ساتویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جہاں جمعے کو ہی اس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہونا ہے، یہ برازیل کیلیے ایک سخت آزمائش ہوگی، پری کوارٹر فائنل میں جاپان کیخلاف 0-2 کے خسارے سے دوچار ہوکر بیلجیئم نے مضبوط کم بیک کرتے ہوئے 3-2 سے فتح سمیٹی تھی۔کوچ روبرٹو مارٹینز کو اب اہم ترین مقابلے کیلیے میدان میں اترنے سے قبل ٹیم فارمیشن کے بارے میں کچھ فیصلے بھی کرنا ہونگے۔ سوئیڈش سائیڈ ابھی تک تو انڈرڈاگ کے اسٹیٹس سے لطف اندوز ہورہی ہے، توقعات کا کم بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے والی یہ ٹیم کوالیفائنگ رانڈ میں نیدرلینڈز اور اٹلی کی حسرتیں خاک میں ملا چکی ہے،گروپ اسٹیج میں اس کی وجہ سے دفاعی چیمپئن جرمنی کو آگے بڑھنے کا موقع میسر نہیں آیا۔1994کے بعد سوئیڈن نے پہلی بارکوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور ایک قدم مزید آگے بڑھنے کیلیے پراعتماد ہے،اس کا مقابلہ ہفتے کو انگلینڈ سے ہوگا جس نے کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آٹس پر زیر کیا، ٹیم1990 کے بعد پہلا سیمی فائنل کھیلنے کیلیے بھی فیورٹ کا درجہ رکھتی ہے۔کوچ گاریتھ ساتھ گیٹ اور ان کی نوجوان ٹیم کے حوصلے کافی بلند دکھائی دیتے ہیں۔ ہفتے کے روز ہی آخری کوارٹر فائنل میں میزبان روس کا مقابلہ گروپ اسٹیج میں تمام میچز جیتنے والی ٹیم کروشیا سے ہوگا، روسی ٹیم لاسٹ 16 میں اسپین کو پنالٹی شوٹ آٹس پر حیران کرنے کے بعد لاسٹ 8 مرحلے میں پہنچی ہے، اس کے حوصلے بھی کافی بلند اور وہ اب کروشیا کو بھی آٹ کلاس کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ناک آٹ مقابلے میں اکثر قسمت کروشین ٹیم سے دغا کرجاتی ہے، لاسٹ 16 میں تو وہ بچ گئی مگر اب کوارٹر فائنل میں دبا موجود ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.