بہاولپور،سی ٹی ڈی کی کارروائی،تحریک طالبان کے چار دہشت گردوں گرفتار، قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،راکٹ لانچر اور اسلحہ برآمد

جمعرات 5 جولائی 2018 22:17

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ،راکٹ لانچر اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے موضع راماں کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاجن کے قبضہ سے سے چارہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لانچر قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردو حساس ادارے کے دفاتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں کے نام کبیر ،رحیم شاہ، عقیل اور اختربتائے جاتے ہیں جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔