Live Updates

25 جولائی کو راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے،شیخ رشید

اس وقت پانی حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہو اہے اسی کو الیکشن مہم کا حصہ بناؤں گا مسلم لیگ ن ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہے، عوام نے نوا زشریف کو نظروں سے گرا دیا ہے راولپنڈی ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم ہے، صاف شفاف الیکشن ہونا چاہئے عمران خان کو بتایا ہے ہمیں حکومت بنانے کے لئے دوسری پارٹیوں کے ووٹ کی ضرورت ہو گی، نجی ٹی وی کو انٹر ویو

جمعرات 5 جولائی 2018 23:39

25 جولائی کو راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے،شیخ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ آرمی چیف سے آرمی کے علاقے جنرل کالونی اور عسکری الیون میں مہم چلا نے کی درخواست کی ہے، اس وقت پانی حلقے کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہو اہے۔ اسی کو الیکشن مہم کا حصہ بناؤں گا۔

مسلم لیگ ن ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار ہے۔ عوام نے نوا زشریف کو نظروں سے گرا دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم ہے ۔ صاف شفاف الیکشن ہونا چاہئے۔ عمران خان کو بتایا ہے کہ ہمیں حکومت بنانے کے لئے دوسری پارٹیوں کے ووٹ کی ضرورت ہو گی گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قلم دوات راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے بھاری ووٹوں سے جیتیں گے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف سے جنرل کالونی اور عسکری کالونی میںکمپین چلانے کی درخواست کی ہے۔ اس وقت حلقے میں پانی نہیںہے قیامت کا سماں ہے مسجدوںمیںوضو کرنے اور مردے کو غسل دینے کا پانی نہیں ہے اس دفعہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کی مہم چلاؤں گا روزانہ میرے حلقے کو 29 ہزار گیلن پانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جی ایچ کیو کے 4 نمبر گیٹ کی پیداوار ہے حمید گل یونیفارم میںٹکٹ دیتے تھے۔

اب ن لیگ کو نظر آ رہا ہے کہ اقتدار ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ نوا زشریف کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ یہاں راولپنڈی میںعمران خان کی پوزیشن اچھی ہے بھر پور کوشش ہے کہ آئندہ حکومت عمران خان کی ہو۔ ووٹر کی سوچ ہوتی ہے کہ ووٹر نے نواز شریف کو نظروں سے گرا دیا۔ 22 اور 23 جولائی کو لیاقت باغ میں بڑا جلسہ کریں گے۔

راولپنڈی ڈویژن میں تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم الیکشن شفاف ہونا چاہئے یہ فوج کی عزت کا مسئلہ ہے فوج الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر بیلت بکس کے ساتھ بھی ہو گی۔ انہوںنے مزیدکہا ہے کہ عمران خان یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہے کہ ہمیں حکومت بنانے کے لئے دوسری پارٹیوں کے ووٹ کی بھی ضرورت ہو گی۔ میں واحد سیاستدان ہوں جو گزشتہ 30 سال سے اپنے حلقے میں رہ رہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات