مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر بم حملہ

خاران میں نامعلوم افراد نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 جولائی 2018 22:13

مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر بم حملہ
خاران (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جولائی 2018ء) مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر بم حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شہر خاران میں ن لیگ کے انتخابی دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ خاران میں نامعلوم افراد نے ن لیگ کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ن لیگ کے انتخابی دفتر کو نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2 روز قبل وزیرستان میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں تحریک انصاف کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیکٹا کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گرد سیاسی جماعتوں کی قیادت کو انتخابی مہم کے دوران نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اب 3 روز کے دوران ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتوں کے انتخابی دفاتر پر ہونے والے دستی بم حملوں نے خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ تاہم سیکورٹی ادارے سیاسی جماعتوں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کی بھرپور کوشش بھی کر رہی ہیں۔