افریقی ملک موزمبیق ہیروئن کی غیرقانونی تجارت کا مرکز قرار

ہیروئن افغانستان سے براستہ پاکستان اور بحر ہند سے موزمبیق کے ساحلی علاقوں تک پہنچائی جاتی ہے،رپورٹ

جمعہ 6 جولائی 2018 11:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) ہیروئن کی غیرقانونی تجارت کا مرکز و منبع اب افریقی ملک موزمبیق بن گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کے ایک محقق جوزف ہانلون کی رپورٹ میں کہاگیاکہ سالانہ بنیاد پر چالیس ٹن سے زائد ہیروئن افغانستان سے براستہ پاکستان اور بحر ہند سے موزمبیق کے ساحلی علاقوں تک پہنچائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ریسرچ کے مطابق براعظم افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع اِس ملک کی شمالی ساحلی علاقوں خاص طور پر اس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ شمالی موزمبیق سے یہ ڈرگ جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر جوہانس برگ اور پھر وہاں سے یورپ کو انتہائی منظم طریقے سے سپلائی کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے دبئی میں مقیم ڈیلرز واٹس ایپ کا استعمال بھی کرتے ہیں۔