چیف جسٹس کا جسٹس شوکت عزیز کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ

ہفتہ 7 جولائی 2018 18:25

چیف جسٹس کا جسٹس شوکت عزیز کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کھلی عدالت میں ٹرائل کی درخواست دی تھی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کو 30 جولائی کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مقدمے کی سماعت 30جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کھلی عدالت میں سماعت کرے گی۔