اللہ اکبر تحریک نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک نے ملک بھر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے،نامزدامیدواروں میں ڈاکٹرز،انجینئر، ایڈوکیٹ،دینی سکالراورحافظ قرآن شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 اور این اے 243 سے امیدوار مزمل اقبال ہاشمی ایم ایس سی کی ڈگری رکھتے ہیں۔

این اے 244 سے امیدوار مدثر اقبال چوہدری ایل ایل ایم کرچکے ہیں اور ہائی کورٹ میں وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ این اے 250 سے امیدوار میاں عطاء اللہ ظہیر ایم اے کرچکے ہیں اور اسکول کے پرنسپل ہیں۔ این اے 251 سے خاتون امیدوار اقراء مزمل بھی ایم اے ہیں۔ اسی طرح سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے امیدوار عبید خلیل ایسوسی ایٹ انجینئر ہیں۔

(جاری ہے)

ایم بی بی ایس ڈاکٹرز بھی ملی مسلم لیگ کے امیدوار ہیں ان میں این ای85میں ڈاکٹر یاسر صدیقی ،ننکانہ این ای117ڈاکٹر ہارون اشفاق،این ای122شیخوپورہ سے ڈاکٹر عتیق،پی پی115فیصل آباد سے ڈاکٹر جاوید اقبال،پی پی113سے ڈاکٹر ظفر چیمہ شامل ہیں ۔

این ای125 سے محمد یعقوب شیخ نے ایم اے کیا ہوا ہے ،وہ کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب سے بھی فارغ التحصیل ہیں اور کئی کتابوںکے مصنف بھی ہیں۔پی پی157سے حافظ شعیب شیرانی،عالم دین ہیں۔پی پی167سے حافظ خالد ولید حافظ قرآن ہیں۔اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواروں میں وکلاء کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔جن وکلاء کو مختلف حلقوں سے ٹکٹ دیئے گئے ان میں پی پی133عبداللہ رفیق ایڈوکیٹ ننکانہ،این ای146پاکپتن،احمد ذیشان ایڈوکیٹ،پی پی172قصور ،ابوبکر ایڈوکیٹ،پی پی148نور نعیم خان ایڈوکیٹ،پی پی242چوہدری فاروق ایڈوکیٹ،این ای244مدثر چوہدری ایڈوکیٹ،این ای161چوہدری وسیم ایڈوکیٹ اورپی پی180سے چوہدری ابوبکر ایڈوکیٹ شامل ہیں