عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ پشتون بلوچ اتحاد کی علمبردار رہی، ہمارے اکابرین نے بھی پشتون بلوچ اتحاد کو ترقی کا ذریعہ قرار دیا تھا ،زمرک خان اچکزئی

ہفتہ 7 جولائی 2018 19:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور حلقہ پی بی21 قلعہ عبداللہ سے نامزد امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب عوامی نیشنل پارٹی 38 سال قبل پشتون بلوچ اتحاد کی بات کر تے تھے تو ہمیں مختلف القابات سے نوازتے تھے مگر آج38 سال بعد جو لوگ پشتون بلوچ اتحاد کے خلاف تھے آج وہ پشتونوں اور بلوچوں کی بات کی اتحاد کر تے ہیں اب25 جولائی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہو گا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس وقت غلط تھی یا آج جو لوگ انتخابات میں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے پشتون بلوچ اتحاد کی بات کر تے ہیں یا وہ غلط ہے عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ پشتون بلوچ اتحاد کی علمبردار رہی کیونکہ ہمارے اکابرین نے بھی پشتون بلوچ اتحاد کو ترقی کا ذریعہ قرار دیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی یوسف مسے زئی ، کلی پائیزئی سیدان اور کلی عمران زئی میں شمولیتی جلسہ و پروگراموں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی کے سابق سینیٹر دائود خان اچکزئی، عبدالجبار کاکڑ ، لالا خان مسے زئی، سعداللہ خپلواک، سیف اللہ حبیب زئی، قدیر آغا، اشراف آغا ، لائیک رفیق مسے زئی، سبحان اللہ عمران زئی، جمیل پیر علیزئی نے خطاب جبکہ عجب گل حبیب زئی، حاجی خان آقا اور حاجی ابراہیم عمران زئی نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ اس موقع پر جیلانی خان ، تاج محمد ، واحد لمڑ، امین اللہ امین، ملک پشتون کاکڑ، عبدالولی مسے زئی، حاجی عبدالوکیل پیر علیزئی، حاجی ہاشم، نور علی پیرعلیزئی، حاجی واحد ، شمس الدین بدوان اور دستگیر بدوان بھی موجود تھے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جب اصولوں کی سیاست پر ہمارے اتحادی ساتھ نہیں چلے تو ہم اس وقت اقتدار سے الگ ہوئے تھے مگر کچھ لوگوں نے جس مقصد پر پشتونوں سے ووٹ لئے تھے وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر 5 سال جس کے ساتھ اتحادی رہے ان سے پشتونوں کے مفاد پر نہ تو کوئی اختلاف رکھا نہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پانچ سال اقتدار میں رہ کر تمام تر اختیارات لانے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں تو ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے اگر عوام نے خدمت کرنے کا موقع دیا تو تعلیم ‘ صحت کے شعبوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ زراعت اصلاحات لانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں گے ہم جمہوری لوگ ہیں جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں 5 سال تک اقتدار میں رہنے والوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے جس طرح پشتونوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کرکے ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے جب عوامی نیشنل پارٹی 38 سال قبل پشتون بلوچ اتحاد کی بات کر تے تھے تو ہمیں مختلف القابات سے نوازتے تھے مگر آج38 سال بعد جو لوگ پشتون بلوچ اتحاد کے خلاف تھے آج وہ پشتونوں اور بلوچوں کی بات کی اتحاد کر تے ہیں اب25 جولائی کو عوام نے فیصلہ کرنا ہو گا کہ عوامی نیشنل پارٹی اس وقت غلط تھی یا آج جو لوگ انتخابات میں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے پشتون بلوچ اتحاد کی بات کر تے ہیں یا وہ غلط ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتون بلوچ اتحاد کی علمبردار رہے کیونکہ ہمارے اکابرین نے بھی پشتون بلوچ اتحاد کو ترقی کا ذریعہ قرار دیا تھا۔