Live Updates

ضلع مہمند کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کا انتخاب ہی مثبت ترقی و تبدیلی کی علامت ہے،ساجد خان مہمند

ٹرائبل ڈسٹرکٹ کیلئے عمران خان کی واضح پالیسی سے یہاں کے نوجوان مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں،نامزد امیدوار پی ٹی آئی

ہفتہ 7 جولائی 2018 20:09

ضلع مہمند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) ضلع مہمند کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کا انتخاب ہی مثبت ترقی و تبدیلی کی علامت ہے۔ٹرائبل ڈسٹرکٹ کے لئے عمران خان کی واضح پالیسی سے یہاں کے نوجوان مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہزاروں نوجوانون دن بدن پاٹی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے علمائے کرام کی گروپ بندی سے مایوس ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب میں پی ٹی آئی این ۔اے 42 کے نامزد امیدوارو ضلعی صدر ساجد خان مہمند،اجمل مہمند ،عزیز صافی،قاری رحیم شاہ ،نوید احمد،مولانا عامراللہ جنیدی،صادق خان و دیگر کی موجودگی میں تحصیل صافی کے ممتاز گرانے سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکٹری و شورہ ممبر معزاللہ خان نے اپنے خاندان و درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت احتیار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام میں گروپ بندی کی وجہ سے ہم مایوس ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت احتیار کر لی۔پریس کانفرنس کے دوران ساجد خان مہمند نے کہا کہ ضلع مہمند کے ہزاروں نوجوان عمران خان کے ٹرائبل ڈسٹرکٹ کی واضح پالیسی کی وجہ سے دن بدن پی ٹی آئی کے کاروان میں شمولیت اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے انتخابی کمپین دو حصوں میں تقسیم کیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں ہم نے ڈور ٹو ڈور اور ریلیوںکے ذریعے عوام کو آگاہ کیا۔اور اب دوسرے مرحلے میں ضلع کے 8 تحصیلوں میں بڑے بڑے جلسوں کا انعقاد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا جوق درجوق عمران خان کے کاروان میں شامل ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ حلقہ این ۔اے 42 تحریک انصاف ہی کا ہوگا۔ یہا ںکے عوام نے ترقی اور مثبت تبدیلی کے لئے کوششیں شروع کی ہے۔

اور25 جولائی کو ثابت ہوگا کہ حلقہ این اے 42 تحریک انصاف کا ہی ہوگا۔ساجد خان نے قبائلی ضلع مہمند کے مختلف تحصیلوں میںہونے والے جلسوں کا شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جس میں 8 جولائی کو بائیزئی شمشاہ میں، 12 جولائی کو بخشی پل پشاور میں، 13 جولائی کو تحصیل پنڈیالئی میں، 15 جولائی کو تحصیل امبار میں، 18 جولائی کو تحصیل پڑانگ غار میں جبکہ 21 جولائی کو تحصیل حلیمزئی میں جلسہ عام منعقد کئے جائینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات