خورشید شاہ کو اچانک دل کی تکلیف،دورہ بلوچستان

ملتوی،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

ہفتہ 7 جولائی 2018 22:40

خورشید شاہ کو اچانک دل کی تکلیف،دورہ بلوچستان
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2018ء) سابق قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر سکھر سول ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنہ کے بعد ڈسچارج کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے صبح پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے سکھر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہاں پر چند گھنٹے کے علاج کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے دیا ۔اپوزیشن لیڈر نے اپنی تمام تر سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں جبکہ خراب صحت کے باعث دورہ بلوچستان بھی ملتوی کر دیا ۔۔