ڈرو ن ٹیکنا لو جی کے استفاد ہ کیلئے تجا ویز پر غو ر کیا جا رہا ہے‘ سردارتنویرالیاس

ہفتہ 7 جولائی 2018 23:25

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر زراعت، خوراک ، اور منصوبہ بندی و ترقیات سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کسی قوم کی ترقی میں تعلیمی ادارے اہم کر دا ر ادا کر تے ہیں جو کہ نو نہا لو ں کی تر بیت کے ساتھ سا تھ ان کی صلا حیتو ں کو بھی نکھا ر تے ہیں ۔نگر ان حکو مت جنو بی پنجاب کپاس کے کا شتکا رو ں کی شکا ئتو ں کا ازا لہ اور آ ئند ہ کیلئے رو ڈ میپ پر کا م کررہی ہے، ملتا ن کا آ م اپنی چاشنی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبو ل ہے جس کی عالمی سطح پر ما رکیٹنگ ہماری تر جیح ہے ۔

ڈرو ن ٹیکنا لو جی کے استفاد ہ کیلئے تجا ویز پر غو ر کیا جا رہا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز محمد نو از شر یف ایگر ی کلچر یونیو رسٹی ملتا ن ے دو رے کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس نے کہاکہ نگران صوبائی حکومت جامعہ کی ترقی و بہتری کیلئے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے ۔ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے جس کی آبادی کی اکثریت زراعت سے منسلک ہے اس لیے ملک کی ترقی کیلئے یہ شعبہ خصوصی اہمیت کاحا مل ہے ۔

زراعت میں اگر جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل اور کسانوں کی تربیت کی جائے تو زراعت سے بے پناہ زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔ نگران حکومت خطے کی محرومیوں کا خاتمے کیلئے جامع پلان پر عمل پیرا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کپاس کی فصل پاکستان کی اہم فصل ہے ۔حکومت پنجاب جامعہ ہذاء اور دیگر زرعی اداروں کے ساتھ مل کر اس کی زیادہ پیداوار والی اقسام تیار کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ ملتان کا آم دنیا بھر میں مشہور ہے جس کی برآمد کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، امسال آم کی برآمد کے ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل برو کار لائے جائینگے ۔ یونیو رسٹی انتظا میہ کو جو بھی سہولیات درکار ہونگی وہ صوبائی حکومت مہیا کرے گی ۔زرعی یونیو رسٹی کے کمیٹی روم میں وائس چانسلر ڈا کٹر آ صف علی نے نگران صوبائی وزیر کو جامعہ کے تدریسی و ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جامعہ کے طلبہ کی تعداد 2200سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ جامعہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرامزبھی شروع کر دیے گئے ہیں ۔

انہوںنے بتایا کہ جامعہ کے مین کیمپس میں موجود تمام زمین پٹے داروں سے حاصل کر لی گی ہے اب اس زمین پر بائونڈری وال ، گرلز و بوائز ہاسٹل ، ایڈمن بلاک ، اکیڈمک بلاک ، سٹاف کالونی ، گیسٹ ہائوس وغیرہ تعمیر کیے جا رہے ہیں جس میں جلد ہی مختلف شعبہ جات اور دفاتر کو منتقل کر دیا جائے گا ۔ انہوںنے مختلف پراجیکٹس جن میں ہائیڈروپانک یونٹ ، ہائبرڈ ویٹ اور نرسری وغیرہ کی اہمیت اور ان کے مستقبل میں ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔

انہوںنے کہاکہ جامعہ کو جلالپور پیر والا میں تجرباتی فارم کیلئے 500ایکڑ اراضی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی تھی جو کہ مکمل طور پر بنجر اور غیر ہموار تھی اب اس زمین کو انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے قابل کاشت بنا دیا ہے اس وقت وہاںپر مختلف فصلیں کاشت کی گئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ ارا ضی پر تجرباتی فارم پر فش فارم بھی بنائے گئے ہیں۔وائس چانسلر جامعہ نے مزید کہا کہ جامعہ علاقے کے زمینداروں اور کسانوں کی بھلائی و بہتری کیلئے کام بھی کر رہی ہے ۔

ہماری کوشش ہے کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کو کسانوں تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل برو کار لائے جائیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر زراعت پنجاب سردار تنویر الیاس نے جامعہ کی تحقیقاتی لیبارٹریز ، جاری ترقیاتی کاموں اورہائیڈروپانک یونٹ کا بھی معائنہ کیااور نصابی و تحقیقاتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پرنگران صوبائی وزیر نے یونیو رسٹی کیلئے 2کروڑروپے دینے کا اعلان کیا اور یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ عروشیہ امتیاز کو کیش پرائز بھی دیا ۔

بعد ازا ں نگر ان وزیر زراعت نے وائس چانسلر ،اسا تذ ہ وانتظامی افسران کے ہمر اہ یونیو رسٹی کے زیر تعمیر بلا کس اور زراعتی فا رم کا بھی دورہ کیا ۔اس موقع پر انہیں مختلف پو دا جا ت کی گر وتھ اور ان پر کی جانیوالی تحقیقا ت پر تفصیلی بر یفنگ بھی دی گئی ۔