Live Updates

ضلع اورکزئی، این اے 47 سے آزاد امیدوار عبدالشاہد اورکزئی کو تحریک انصاف ضلع اورکزئی کے نظریاتی کارکنوں متفقہ طور پر آزاد پینل سے نامزد کر دیا

پیر 9 جولائی 2018 23:04

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ این اے 47 سے آزاد امیدوار عبدالشاہد اورکزئی کو پاکستان تحریک انصاف ضلع اورکزئی کے نظریاتی کارکنوں متفقہ طور پر آزاد پینل سے نامزد کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع اورکزئی حلقہ این اے 47سے آزاد امیدوار عبدالشاہد اورکزئی اور کورنگ امیدوار سینٹر اورنگزیب اورکزئی نے سو گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں کریز کڈہ بازار منی خیل درہ کا دورہ کیا منی خیل درہ میں پی ٹی ائی اورکزئی کے سینئر نائب صدر ملک دور خان ملک سعید اللہ کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے کے دوران تمام پی ٹی ائی اورکزئی کے نظریاتی کارکنوںنے عبدالشاہد اورکزئی پر مکمل اتفاق کر کے آزاد پینل سے نامزد کر دیا اس موقع پر انہوںنے کہاکہ ضلع اورکزئی میں پی ٹی ائی کا ٹکٹ ایک غیر نظریاتی کارکن کو دیاگیاہے جو پی ٹی ائی میں شامل ہی نہیں ہے اس لئے ہم نے پی ٹی ائی کے رہنماء عبدالشاہد اورکزئی کو متفقہ طور پر آزاد پینل سے امیدوار نامزد کر دیاہے تمام پی ٹی ائی ورکرز پی ٹی ائی ٹکٹ ہولڈر کے بجائے عبدالشاہد اورکزئی کو ووٹ دیں اس موقع پر آزاد امیدوار عبدالشاہد اورکزئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مجھ سے جس طرح اعتماد کا اظہار کیا میں اس پر پورا اترونگا اور ضلع اورکزئی سے قومی اسمبلی کا سیٹ جیت کر چیئر پی ٹی ائی عمران خان کو تحفے میں پیش کرونگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات