Live Updates

سیالکوٹ،انجمن شیخاں ، انصاری برادری اورپاکستان عوامی تحریک سمبڑیال نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

پیر 9 جولائی 2018 23:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) انجمن شیخاں ، انصاری برادری اورپاکستان عوامی تحریک سمبڑیال نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ان حلقہ این اے 76 بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن ،حلقہ پی پی 44 چوہدری عظیم نوری گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام 25جولائی کو بلے پر مہر لگا کر اپنی اور علاقے کی تقدیر بدلیں عمران خان نے پی ٹی آئی کا انقلابی منشور پیش کیاہے جس میں نئے پاکستان کاویژن پہلی ترجیح ہے تحریک انصاف اقتدار ملنے پر ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی ،پیسہ غریب اورعام آدمی کی ترقی پر خرچ ہوگا ،تعلیم ،صحت پر خصوصی توجہ ،ڈیمز اورروزگار پر بھی مکمل فوکس ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا تحریک انصاف مودی کی زبان نہیں بولے گی فوج اورعدلیہ کو بدنام نہیں کرے گی ملکی اداروں کو مضبوط اورکرپشن پر قابو پائے گی اورملک کی خوشحالی پر کام کرے گی اب تو خدا کے فضل سے ہم عوام کی بھر پور حمایت اور پذیرائی سے زبردست جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم حمایت کرنے اور محبت کے جذبات رکھنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عظیم نوری ودیگر کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کی طرح (ن) لیگ کے حمایتی بھی اپنی سوچ بدلیں اورملک کے لیے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں جس کا سچا ،کھرا اورسپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین اورجرات مند لیڈر ہے خدا کے فضل اورعوامی محبتوں سے پی ٹی آئی این اے 76 اورپی پی 44سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی ہم انجمن شیخاں ، انصاری برادری ، پاکستان عوامی تحریک کی حمایت پر بے حد مشکور ہیں پورا سمبڑیال 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر اپنی اوراپنے شہر کی عزت میں اضافہ کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات