ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری

سیکیورٹی فورسز کی شمالی ، جنوبی وزیر ستان اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائیاں ، راکٹوں ، دھماکہ خیز مواد ، آئی ای ڈیز ، بھاری مشین گنوں اوردستی بموں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا ، آئی ایس پی آر

پیر 9 جولائی 2018 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی ، جنوبی وزیر ستان اور بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کارروائیاں کرتے ہوئے راکٹوں ، دھماکہ خیز مواد ، آئی ای ڈیز ، بھاری مشین گنوں ، سب مشین گنوں ، دستی بموں اور اینٹی پرسنل سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے پیر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جنوبی و شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کیں ۔ آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں تیار شدہ آئی آئی ڈیز سمیت دھماکہ خیز مواد ، بھاری مشین گنیں ، سب مشین گنیں ، راکٹس، دستی بم ، اینٹی پرسنل ، مواصلات میں استعمال ہونے والے آلات اور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کیا جب کہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور کارروائی کی جس میں راکٹس ، دھماکہ خیز مواد ،ہتھیاراور دیگراسلحہ برآمد کیا گیا۔