وطن پاک کو سیکولر بنانے کے خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے،قاری سیف اللہ سیفی کا کارنر میٹنگ سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) وطن پاک کو سیکولر بنانے کے خواب دیکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے، مری کے عوام نظریاتی ہیں وہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوارکوکامیاب کروائیں گے عوام میں بیدارہوچکے ہیںاب وہ گھسے پٹے وعدوں سے ٹرخائے نہیں جاسکتے پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اسلامی نظام ہی اس ملک کامقدرہے ان خیالات کااظہار متحدہ مجلس عمل تحصیل مری کے صدر قاری سیف اللہ سیفی،پی پی 6 کے امیدوارسجاداحمدعباسی،قاری محمدزرین عباسی،سابق امیدوارقومی اسمبلی محمدسفیان عباسی نے علیوٹ کے مقام پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 6میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے پانی کی کمی مری اورکوٹلی ستیاں کااہم مسئلہ ہے ، اکثرعلاقوں کی سڑکیں کھنڈرات کا منظرپیش کررہی ہیں آمدورفت کے لیے راستے بھی پختہ نہیں ہیں جن پر انسان توکیا حیوانوں کاگزرنابھی محال ہے،انہوں نے کہاکہ مری میں یونیورسٹی بنائی جاسکی اورنہ ہی معیاری ہسپتال ہے جس کی وجہ سے عوام کودوسرے علاقوں میں جانا پڑتاہے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل ہی عوام کے مسائل کوحل کرسکتی ہے۔