لاہور پولیس کی کارروائی ،58 ڈکیت گینگز کے 157 ممبران گرفتار ، 76لاکھ سے زائدرقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی گئی

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 11 جولائی 2018 17:04

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) لاہور پولیس نی58 ڈکیت گینگز کے 157 ممبران کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹی ہوئی76لاکھ سے زائدرقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردی، ملزمان سے دورانِ تفتیش مزید121 مقدمات ٹریس کئے گئے جن سے مزید برآمدگی بھی متوقع ہے، شہر میں ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 01 کلاشنکوف، 08 رائفلز، 11 بندوقیں،241 پسٹلز، 06 خنجر اور 1373 گولیاں برآمد کر کی237 ملزمان گرفتار کئے ہیں جن کیخلاف231 مقدمات درج کئے گئے، شہر میں منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 389 ملزمان کوگرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے 17 کلوسے زائد ہیروئن ،72 کلوسے زائد چرس، 620 گرام افیون اور 13217شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، اسی طرح ماہِ جون میں قمار بازی کیخلاف کارروائی کے دوران317 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کیخلاف 52 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 05 لاکھ سے زائد رقم برآمدکی گئی ، تمام ڈویژنل ایس پیز کوقبحہ خانوں میں ملوث ملزمان خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد 127ملزمان گرفتار کر کے 21 مقدمات درج کر لئے،گذشتہ ماہ کیٹیگری Aکی12 ،کیٹیگری B کے 101 اشتہاری مجرمان اور 733 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے، ماہِ جون میں ون ویلنگ میں ملوث147 ، پتنگ بازی میںملوث 41 ، ہوائی فائرنگ میں ملوث 32 ، گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 175، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر297، فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01 اور لائوڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ملزمان کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے اس موقع پر کہا کہ لاہور پولیس کے تمام افسران کوشہر میں جرائم کیخلاف جاری کارروائیوںکو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کے خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، تمام ڈویژنل ایس پیز کو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ، شہر میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ یا منظم گروہ کی ایک بھی شکایت نہیں اور شہر کے امن وامان کی صورتحال پرُ امن ہے۔